میسورو:24/مئی(ایس او نیوز) میسورو۔ہبلی وشوامانو ایکسپریس ٹرین کی معمول کی سروس کا گزشتہ روز وزیر ریلوے سریش پربھو نے ویڈیو لنک کے ذریعہ دہلی سے جھنڈی دکھا کر آغازکیا۔اس نئی ٹرین کے ساتھ ہی میسورواور بنگلورو کے درمیان 25روزانہ کی ٹرین سروسس ہوگئی ہیں، ان میں 17روزانہ کی سروسس شامل ہیں۔وارنسی،جئے پور،اجمیر،شرڈی،چنئی،سپر فاسٹ اور دربھنگہ کی ہفتہ میں ایک مرتبہ،ہفتہ میں دومرتبہ چلائی جانے والی ٹرینوں کے ساتھ ساتھ میسورو۔چنئی شتابدی ایکسپریس ٹرین بھی ہے جو ہفتہ میں 6دن چلائی جاتی ہے۔روزانہ کی ٹرینوں میں چامندی ایکسپریس ٹرین کی نشستوں کے لحاظ سے مسافرین کی تعدادان کی گنجائش سے 200فیصد زائد ہے۔دونوں سمت روزانہ اس ٹرین میں ہزاروں مسافرین سفر کرتے ہیں۔